تاریخ شائع کریں2021 6 March گھنٹہ 18:21
خبر کا کوڈ : 495544

کیپٹل ہل پر حملے کا الزام، ٹرمپ حکومت کا عہدیدار گرفتار

فیڈریکو کلین کو گزشتہ روز واشنگٹن میں ٹیلی کانفرنس کے ذریعے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں ان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی، عدالت میں پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ وہ انہیں جیل بھیجنے کی کوشش کریں گے
کیپٹل ہل پر حملے کا الزام، ٹرمپ حکومت کا عہدیدار گرفتار
ایف بی آئی نے کیپٹل ہل پر حملے کے الزام میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار کو گرفتار کرلیا۔

کیپٹل ہل پر حملے کے الزام میں ایف بی آئی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں تعینات اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار فیڈریکو کلین کو گرفتار کرلیا جب کہ ان پر غیر قانونی طور پر کیپٹل ہل میں داخلہ، پرتشدد رویہ اپنانے اور کانگریس سمیت سیکیورٹی اداروں کے کام میں مداخلت کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

فیڈریکو کلین کو گزشتہ روز واشنگٹن میں ٹیلی کانفرنس کے ذریعے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں ان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی، عدالت میں پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ وہ انہیں جیل بھیجنے کی کوشش کریں گے جب کہ عدالت نے بدھ تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ فیڈریکو کلین کو خود سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں سیاسی عہدیدار کے طور پر تعینات کیا تھا جب کہ کیپٹل ہل پر حملوں سے تعلق کے الزام میں ٹرمپ انتظامیہ کے کسی بھی عہدیدار کی یہ پہلی گرفتاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaymnyy49nom1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ