تاریخ شائع کریں2021 5 March گھنٹہ 22:48
خبر کا کوڈ : 495436

ایران میں مسافر طیارہ اغوا کرنے کی سازش ناکام بنادی گئی

جمعرات کی رات اہواز سے مشہد جانے والے ایک طیارے کو ہائي جیک کرنے کی کوشش کو ائير سیکورٹی یونٹ کے افراد نے ناکام بنا دیا۔ یہ طیارہ ایران ائير کا تھا جو رات دس بج کر دس منٹ پر اہواز ائيرپورٹ سے مشہد کے لیے اڑان بھر رہا تھا
ایران میں مسافر طیارہ اغوا کرنے کی سازش ناکام بنادی گئی
اسلامی جمہوریہ ایران کے سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قومی ایرلائن کے مسافر طیارہ اغوا کرنے کی سازش ناکام بنادی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جمعرات کی رات ایک طیارے کو ہائي جیک کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ آئي آر جی سی کی ائیر سیکورٹی یونٹ کے دفتر رابطۂ عامہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جمعرات کی رات اہواز سے مشہد جانے والے ایک طیارے کو ہائي جیک کرنے کی کوشش کو ائير سیکورٹی یونٹ کے افراد نے ناکام بنا دیا۔ یہ طیارہ ایران ائير کا تھا جو رات دس بج کر دس منٹ پر اہواز ائيرپورٹ سے مشہد کے لیے اڑا تھا۔

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ایئر لائن کی پرواز نمبر تین سو چونتیس جمعرات کی شب اھواز سے مشہد کے لیے تاخیر سے روانہ ہوئی تھی تاہم ہنگامی بنیادوں پر اصفہان میں اتار لیا گیا۔ بیان کے مطابق فلائٹ سیکورٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہاز کو اصفہان ائیرپورٹ پر اتار کر ہائی جیکر کو گرفتار کرلیا۔ ہائی جیکر سے کی جانے والے ابتدائی تفتیش کہ مطابق وہ طیارے کو اغوا کرکے خلیج فارس کے ایک ساحلی ہوائی اڈے پر اتارنا چاہتا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران طیارے کے مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور انہیں متبادل پرواز کے ذریعے مشہد پہنچادیا گیا۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش اورسازش کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

دریں اثنا ایران کی وزارت انٹیلی جینس نے بتایا ہے کہ صوبۂ مغربی آذربائيجان میں ایک دہشت گردانہ کارروائي کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گيا اور دو دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گيا ہے۔

وزارت انٹیلی جینس کے دفتر رابطۂ عامہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ صوبۂ مغربی آذربائيجان کے پیرانشہر علاقے میں ایک دہشت گرد ٹیم، کارروائي کا ارادہ رکھتی تھی لیکن وزارت انٹیلی جینس نے اس دو رکنی مسلح ٹیم کا پتہ لگا لیا اور مسلحانہ جھڑپ کے دوران اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ دہشت گرد، کردستان میں موجود ایک دہشت گرد گروہ کے لیے کام کر رہے تھے۔ بیان کے مطابق یہ دہشت گرد جمعرات کی شام مارے گئے اور ان کے پاس سے دو بندوقیں، مارٹر گولے اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
https://taghribnews.com/vdcaemnyi49noy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ