تاریخ شائع کریں2021 5 March گھنٹہ 22:17
خبر کا کوڈ : 495427

عراق میں غاصبوں کے ہر اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا

عراق کے استقامتی محاذ نے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کیلئے ہر اقدام کرنے کے باوجود امریکی فوجیوں کا اس ملک سے انخلا نہیں ہوا ہے
عراق میں غاصبوں کے ہر اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا
عراق کے استقامتی محاذ نے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کیلئے ہر اقدام کرنے کے باوجود امریکی فوجیوں کا اس ملک سے انخلا نہیں ہوا ہے اس لئے اب استقامتی محاذ نے فیصلہ کیا ہے کہ عراق میں سفارتی مقامات کے علاوہ غاصبوں کے ہر اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق استقامتی محاذ نے کل رات اعلان کیا کہ اس کے بعد امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے خلاف استقامتی محاذ کی نئی کارروائی شروع ہو گی جس میں امریکی فوجیوں اور ان کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ استقامتی محاذ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عراق کو غاصبوں سے پاک وصاف کریں گے اور یہ عراقی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

عراقی پارلیمٹ کے متعدد ارکان نے بھی اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کو ضروری قرار دیا ہے۔ ان ارکان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی موجودگی ملکی مفاد میں نہیں اور اس کے نتیجے میں عراق کو لاتعداد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے 5 جنوری کو امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بل کو منظوری دی تھی اور تقریبا لاکھوں عراقیوں نے جنوری 2020 کے آخر میں احتجاجی مظاہرے کر کے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcaumny049noy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ