تاریخ شائع کریں2021 5 March گھنٹہ 16:34
خبر کا کوڈ : 495373

روس یورپ کو پانچ کڑوڑ کورونا ویکسین دے گا

یورپ کی جانب سے روس کی کورونا ویکسین کا جائزہ لینے کے اعلان کے بعد ماسکو نے کہا ہے کہ وہ اپنی اس ویکسین کے پانچ کروڑ ڈوز یورپ بھیج سکتا ہے
روس یورپ کو پانچ کڑوڑ کورونا ویکسین دے گا
یورپ کی جانب سے روس کی کورونا ویکسین کا جائزہ لینے کے اعلان کے بعد ماسکو نے کہا ہے کہ وہ اپنی اس ویکسین کے پانچ کروڑ ڈوز یورپ بھیج سکتا ہے۔

یورپین میڈیسینز ایجنسی نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ وہ روس کی تیارہ کردہ کورونا ویکسین 'اسپوتنک-وی' کا جائزہ لینا شروع کرنے والی ہے۔ اسی این بی سی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق اس ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کی کورونا ویکسین کے اثر، سیفٹی اور کوالٹی کی جانچ کرے گی اور کوشش کرے گی کہ معمول سے کم وقت میں یہ کام انجام دے۔ اس وقت اسلوواکیہ اور ہنگری نے روس سے 'اسپوتنک-وی' خریدنے کا سمجھوتہ کیا ہے جبکہ جرمنی، چیک اور آسٹریا نے اسے خریدنے کا عندیہ دیا ہے۔

میڈیکل جرنل لینسیٹ کی جانب سے روس کی کورونا ویکسین کا جائزہ لیا تھا اور اس کی کارکردگی کو نوے فیصد سے زیادہ قرار دیا تھا، اس کے بعد سے دنیا کے مختلف ملکوں کی توجہ اس ویکسین کی جانب مبذول ہو گئي ہے۔ روس میں 'اسپوتنک-وی' کی عالمی تشہیر کے عہدیدار کریل دمیتریف نے یورپ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین اس ویکسین کی توثیق کرتی ہے تو روس جون مہینے سے 'اسپوتنک-وی' کے پانچ کروڑ ڈوز یورپ بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
https://taghribnews.com/vdca0mnye49noe1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ