تاریخ شائع کریں2021 3 March گھنٹہ 17:38
خبر کا کوڈ : 495209

نیدر لینڈ میں کورونا ٹیسٹ کے مرکز میں دھماکہ

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈ کے شمالی علاقے بوین کارسپل میں واقع کورونا کے ٹیسٹ کے لیے قائم کئے گئے طبی مرکز میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کھڑکی اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے
نیدر لینڈ میں کورونا ٹیسٹ کے مرکز میں دھماکہ
نیدرلینڈ میں کورونا ٹیسٹ کے مرکز میں زوردار دھماکا ہوا جس کےنتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈ کے شمالی علاقے بوین کارسپل میں واقع کورونا کے ٹیسٹ کے لیے قائم کئے گئے طبی مرکز میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کھڑکی اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

نیدرلینڈ کے صوبے شمالی ہالینڈ کی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے دھاتی ٹکڑے ملے ہیں۔ دھماکا دہشت گردی کا واقعہ لگتا ہے جس کا مقصد شہریوں کو خوف زدہ کرنا تھا۔

کورونا ٹیسٹ سینٹر میں دھماکے کے بعد آج ہونے والے تمام ٹیسٹس منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ نیدر لینڈ میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ نیدر لینڈ میں کورونا کرفیو اور سخت ایس او پیز کے باعث حکومتی اقدامات کے خلاف شدید مزاحمت دیکھی گئی ہے اور پُرتشدد مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdciuwa53t1a3r2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس