QR codeQR code

کابل میں معروف عالم دین کی ٹارگٹ کلنگ

3 Mar 2021 گھنٹہ 17:23

نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک عالم دین کو گولیاں ماردیں جس سے انکی موت واقع ہوگئی


نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک عالم دین کو گولیاں ماردیں جس سے انکی موت واقع ہوگئی۔

کابل پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں مولوی فیض محمد فایض جان بحق ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ مولوی فیض محمد فائض قندوز علما کونسل کے صدر تھے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد وہ کابل منتقل ہوگئے تھے۔

دوسری جانب تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دو خواتین صحافیوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے وابستہ دونوں خواتین کی قتل کے خلاف افغان عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ افغاستان صوبے ننگر ہار کے بعض علاقے داعش اور طالبان کے کنٹرول میں ہیں جس کے سبب اس صوبے میں شدید بدامنی پائی جاتی ہے جبکہ امریکی فوج بھی افغانستان کی بدامنی کو مزید ہوا دینے کی کوشش کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 495207

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/495207/کابل-میں-معروف-عالم-دین-کی-ٹارگٹ-کلنگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com