QR codeQR code

امریکہ میں زندگی اگلے سال سے پہلے نارمل نہیں ہوسکے گی

3 Mar 2021 گھنٹہ 16:52

جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ کی ریاست ٹیکساس اور مسی سیپی میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے


جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ کی ریاست ٹیکساس اور مسی سیپی میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیکساس میں کاروبار اگلے ہفتے مکمل بحال کردیا جائے گا۔ مسی سپی میں کل سے تمام کاروبار کھول دیا جائے گا۔

دوسری جانب ریاستوں کے کورونا سے متعلق اقدامات واپس لینے پر ڈائریکٹر سی ڈی سی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سخت محنت کے بعد کورونا پر قابو پانے میں جو کامیابی حاصل کی اسے کھونے کا خدشہ ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ زندگی اگلے سال سے پہلے نارمل نہیں ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا سے اب تک 5 لاکھ 16 ہزار456 افراد ہلاک ہوئے۔ اس وبا نے امریکہ میں ایک سخت شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس سے 2 کروڑ 87 لاکھ 14 ہزار 851 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 495201

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/495201/امریکہ-میں-زندگی-اگلے-سال-سے-پہلے-نارمل-نہیں-ہوسکے-گی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com