تاریخ شائع کریں2021 3 March گھنٹہ 16:38
خبر کا کوڈ : 495199

جنوبی لبنان میں اسرائیل کا ڈرون گر کر تباہ

اس ڈرون کی تباہی کے بعد لبنان کی سکیورٹی فورسز جائے حادثہ پرپہنچ گئیں تاہم اس ڈرون کی تباہی سے متعلق دیگر معلومات ابھی تک سامنےنہیں آئیں
جنوبی لبنان میں اسرائیل کا ڈرون گر کر تباہ
لبنان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی رات جنوبی لبنان میں اسرائیل کا ڈرون تباہ ہوا۔

تسنیم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا یہ ڈرون طیارہ لبنان اورفلسطین کی فضائی حدود میں تباہ ہوا ہے۔

اس ڈرون کی تباہی کے بعد لبنان کی سکیورٹی فورسز جائے حادثہ پرپہنچ گئیں تاہم اس ڈرون کی تباہی سے متعلق دیگر معلومات ابھی تک سامنےنہیں آئیں۔

یاد رہے کہ 2006 میں سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 پاس ہونے کے بعد لبنان کی 33 روزہ جنگ ختم ہوئی تھی اور اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ صیہونی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن صیہونی حکومت ، سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پروا کئے بغیر لبنان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے۔

لبنان نے ہمیشہ عالمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو اس طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرنے سے باز رکھیں۔
http://www.taghribnews.com/vdcgyn9tyak9yq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس