تاریخ شائع کریں2021 3 March گھنٹہ 16:34
خبر کا کوڈ : 495198

ہرات میں طالبان کی قید سے 34 فوجیوں کو آزاد کرالیا گیا

افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے کل رات ہرات کے علاقے کروچہ میں قائم طالبان کےنجی جیل پر کارروائی کی جس کےدوران طالبان کی قید سے 34 فوجیوں کو آزاد کرالیاگیا
افغانستان کی خصوصی ٹاسک فورس نے ہرات میں کارروائی کرتے ہوئے طالبان کی قید سے 34 فوجیوں کو آزاد کرالیا۔

شفقنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے کل رات ہرات کے علاقے کروچہ میں قائم طالبان کےنجی جیل پر کارروائی کی جس کےدوران طالبان کی قید سے 34 فوجیوں کو آزاد کرالیاگیا۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق اس کارروائی میں 6 طالبان ہلاک ہوئے اور کافی مقدارمیں ہتھیار اور گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران فوج نے طالبان کے نجی جیلوں کے خلاف کارروائی کرتےہوئے سینکڑوں افراد کو آزاد کرا لیا۔
https://taghribnews.com/vdcf1tdjcw6d1ya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ