تاریخ شائع کریں2021 3 March گھنٹہ 16:27
خبر کا کوڈ : 495197

ایران ماضی کی طرح اقوام متحدہ کا ساتھ دے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوتریس نے اقوام متحدہ کی جانب سے یمن میں جنگ بندی اور پائیدار صلح کی برقراری اور اس ملک میں مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت پرتاکید کرتے ہوئے ایران سے کہا ہے کہ وہ ماضی کی طرح اقوام متحدہ کا ساتھ دے
ایران ماضی کی طرح اقوام متحدہ کا ساتھ دے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن کی صورتحال پرٹیلی فونی گفتگو کی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوتریس نے اقوام متحدہ کی جانب سے یمن میں جنگ بندی اور پائیدار صلح کی برقراری اور اس ملک میں مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت پرتاکید کرتے ہوئے ایران سے کہا ہے کہ وہ ماضی کی طرح اقوام متحدہ کا ساتھ دے۔

ہونےوالی ٹیلی فونی گفتگومیں ایران کےوزیرخارجہ جواد ظریف نے یمن میں پائیدار امن وصلح کی برقراری کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے یمن میں جنگ اورمحاصرے کے خاتمے اور انسانی ہمدردی کے ناطے اس ملک کے عوام کی مدد پر تاکید کی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح توقع ظاہر کی کہ یمنی اقوام کے مابین گفتگو اور ایک قومی حکومت کی تشکیل سے اس ملک میں امن و امان کے قیام میں مدد ملے گی۔
https://taghribnews.com/vdceon8efjh8ozi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ