تاریخ شائع کریں2021 3 March گھنٹہ 16:09
خبر کا کوڈ : 495193

یمنی استقامتی فورسز کے دو کمانڈروں پر پابندی عائد

امریکہ کی وزارت خزانہ نے منگل کے روز یمنی قوم کے خلاف واشنگٹن کے معاندانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یمن کی استقامتی فورسز کے دو کمانڈروں پر پابندی عائد کر دی ہے
یمنی استقامتی فورسز کے دو کمانڈروں پر پابندی عائد
امریکہ کی وزارت خزانہ نے منگل کے روز یمنی قوم کے خلاف واشنگٹن کے معاندانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یمن کی استقامتی فورسز کے دو کمانڈروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ اس نے یمنی بحریہ کے کمانڈر منصور السعیدی اور فضائیہ، ائير ڈیفنس اور ڈرون یونٹ کے کمانڈر احمد علی احسن الحمزی کو ان افراد کی لسٹ میں شامل کر لیا ہے جن پر اس نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے یمن کے ان دو کمانڈروں کو بلیک لسٹ کرنے کے اپنے اقدام کا جواز پیش کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یمن جنگ کے طویل ہونے اور اس ملک میں انسانی بحران میں شدت پیدا ہونے میں ان دونوں کمانڈروں کا ہاتھ ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں یمن پر سعودی عرب کی چھے سال سے جاری جارحیت کی طرف کوئي اشارہ نہیں کیا ہے۔ امریکہ، یمن کے خلاف سعودی عرب کے جارح اتحاد کی جنگ کے سب سے بڑے حامیوں میں سے ایک ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaomnye49no61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ