تاریخ شائع کریں2021 2 March گھنٹہ 22:32
خبر کا کوڈ : 495072

صافر فیلڈ کو نشانہ بنایا گیا تو آرامکو کو نابود کردیں گے

یمن کی قومی حکومت نے صوبہ مآرب میں واقع صافر آئل فیلڈ پر سعودی عرب کے حملوں کی بابت سخت خبردار کیا ہے
صافر فیلڈ کو نشانہ بنایا گیا تو آرامکو کو نابود کردیں گے
یمن کی قومی حکومت نے صوبہ مآرب میں واقع صافر آئل فیلڈ پر سعودی عرب کے حملوں کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

الاخبار نیوز چینل کے مطابق یمن کی قومی حکومت نے  سعودی عرب کو یہ انتباہ سفارتی ذرائع سے دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ریاض حکومت نے صافرآئل فیلڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش  کی تو اس کے جواب میں آرامکو آئل ریفائنری کو تہس نہس کردیا جائے گا۔ 

یمن کی قومی حکومت نے سعودی عرب کو یہ انتباہ ایسے وقت میں دیا ہے جب اطلاعات ہیں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان صوبہ مآرب کی  جانب پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے صافر آئل فیلڈ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ 

یمنی فوج نے بھی خـبردار کیا ہے کہ ہمارے آئندہ کے حملوں کا حجم ماضی میں کئے جانے والے حملوں سے کئی گنا زیادہ ہوگا جس کا تصور بھی سعودی حکام نہیں کر سکتے۔

یمنی فوج  اور عوامی رضاکار فورس نے تازہ آپریشن کے دوران  بیک وقت سعودی عرب کے پانچ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں پروازوں کو موخر نیز جدہ اور ریاض جانے والی پروازیں کئی گھنٹے سے فضا میں سرگرداں رہیں تھی۔

ادھر سعودی حکام نے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایک حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جیزان پر کیے جانے والے حملے میں اس کے پانچ فوجی زخمی ہوئے تھے۔
مقامی ذرائع نے پیر کی شب سعودی عرب کے جنوبی شہر جیزان میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی خبر دی۔ ذرائع نے دعوی کیا  تھا کہ سعودی ایئر ڈیفینس نے جیزان کی فضاؤں میں ایک بیلسٹک میزائل کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

سعودی ذارئع کی جانب سے یہ خبریں ایسے وقت میں جاری کی گئی ہیں جب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ پندرہ ڈرون طیاروں اور ایک میزائل کے ذریعے سعودی عرب کے اندر حساس اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یحی السریع نے یہ بات زور دے کر کہی تھی کہ یہ حملے یمن پر سعودی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ جب تک یمن کے خلاف جارحیت اور محاصرہ جاری ہے، سعودی عرب کے اندر واقع فوجی اہداف اور حساس مقامات کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔

سعودی اہداف کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کے اعلان کے بعد اعلام الحربی نامی ویب سائٹ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب سے یمنی فوج کے تیار کردہ ذوالفقار نامی میزائل فائر کیے جانے کی فوٹیج بھی جاری کی تھیں۔  
https://taghribnews.com/vdcgun9txak9yz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ