تاریخ شائع کریں2021 2 March گھنٹہ 21:36
خبر کا کوڈ : 495062

داعش کی باقیات کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز

حکومت عراق نے صوبہ دیالہ کے مشرقی نواحی علاقوں میں دہشت گرد گروہ داعش کی باقیات کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے
داعش کی باقیات کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز
حکومت عراق نے صوبہ دیالہ کے مشرقی نواحی علاقوں میں دہشت گرد گروہ داعش کی باقیات کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

 موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ عراقی فوج اور سیکورٹی فورس کے جوان صوبہ دیالہ کے شہر بعقوبہ کے نواحی علاقوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے باقی ماندہ عناصر کا تعاقب کر رہے ہیں۔

مذکورہ فوجی آپریشن، داعشی عناصر کی جانب سے جنوبی بعقوبہ کے دیہات بہرز پر راکٹوں سے کیے جانے والے حملے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔

داعش کے عناصر نے پچھلے چند روز کے دوران بہرز اور اس کے گرد و نواح میں واقع علاقوں کو بارہا راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کسانوں اور چرواہوں کی املاک نیز جانوروں کو نقصان پہنچا ہے۔

عراقی سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بعقوبہ اور اس کے نواحی علاقوں میں یہ کارروائی داعش کی باقیات کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔
https://taghribnews.com/vdcfvtdj0w6d1xa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ