تاریخ شائع کریں2021 2 March گھنٹہ 18:47
خبر کا کوڈ : 495047

بھارت میں کسان مودی حکومت کے سامنے ڈٹ گئے

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اپنی دھرتی کے لیے جان دینے والوں کو یاد کر کے تحریک کا جذبہ بڑھا رہے ہیں، 26 نومبر سے مسلسل جاری دھرنوں کی وجہ سے دلی کے اردگرد ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے
بھارت میں کسان مودی حکومت کے سامنے ڈٹ گئے
بھارت میں کسان نریندرمودی حکومت کے سامنے ڈٹ گئے، مظاہرین کا کہنا ہے کسانوں کی تحریک انگریزوں کے خلاف بھی کامیاب ہوئی تھی اب بھی کامیاب ہو گی۔

بھارت میں کسانوں کی تحریک بدستور جاری ہے اور کسانوں نے کہا ہے کہ ان کی تحریک کامیاب ہو گی۔ سنگھو، ٹکری اور غازی پور میں کسانوں کے دھرنے جاری ہیں۔ 1915 میں انگریزوں کے ہاتھوں جان دینے والے کسانوں کی یاد میں ٹکری بارڈ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اپنی دھرتی کے لیے جان دینے والوں کو یاد کر کے تحریک کا جذبہ بڑھا رہے ہیں، 26 نومبر سے مسلسل جاری دھرنوں کی وجہ سے دلی کے اردگرد ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت اور کسانوں کے مابین مذاکرات کے کئی دور ہوئے تاہم وہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔
http://www.taghribnews.com/vdci5wa5yt1a3u2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس