تاریخ شائع کریں2021 2 March گھنٹہ 18:43
خبر کا کوڈ : 495045

آیت اللہ سیستانی کے وکیل حجۃ الاسلام عبد الحکیم وفات پاگئے

آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے اہل بصرہ کو حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید علی بن عبد الحکیم الصافی طاب ثراہ کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے کہ جو بصرہ میں ایک طویل عرصہ سے آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے
آیت اللہ سیستانی کے وکیل حجۃ الاسلام عبد الحکیم وفات پاگئے
آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے اہل بصرہ کو حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید علی بن عبد الحکیم الصافی طاب ثراہ کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے کہ جو بصرہ میں ایک طویل عرصہ سے آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے اہل بصرہ کو حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید علی بن عبد الحکیم الصافی طاب ثراہ کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے کہ جو بصرہ میں ایک طویل عرصہ سے آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اور بروز اتوار 15 رجب 1442 ہجری بمطابق 28 فروری 2021 ء کو قضاءِ الہی سے وفات پا گئے۔

آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

انا لله وانا اليه راجعون 

مکرم ومعزز اہلیان بصرہ
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ

ہمیں جلیل القدرعالم سيد علي بن سيد عبد الحكيم صافي طاب ثراہ کی وفات کی باعث دکھ و افسوس خبر موصول ہوئی ہے، کہ جنہوں نے دین حنیف کی شریعت کی ترویج اور مومنین کی خدمت میں اپنی زندگی صرف کر دی۔ اللہ تعالٰی انھیں محسنین کی سی جزاءِ خیر عطا فرمائے۔

ہم آپ سب کو، مرحوم کے مکرم خانوادہ کو، تمام مومنین کو اور اس کے تمام چاہنے والوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت و رضوان میں جگہ عنایت فرمائے اور انہیں محمد وآل محمد کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر وسکون سے نوازے۔

ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم
http://www.taghribnews.com/vdcgtn9tnak9yz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس