تاریخ شائع کریں2021 2 March گھنٹہ 18:37
خبر کا کوڈ : 495043

امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 شامی نوجوان جاں بحق

شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شام میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کی جانب سے شامی عوام کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے
امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے  2 شامی نوجوان جاں بحق
شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شام میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کی جانب سے شامی عوام کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورس ( قسد) کا ساتھ نہ دینے کی وجہ سے اس گروہ کے کمانڈر نے شامی نوجوانوں پرفائر کھول دیا جس کے نتیجے میں  2 شامی نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

 ان 3 نوجوانوں کا تعلق شام کے علاقے دیرالزور سے ہے کہ جودہشتگرد گروہ داعش کے ظلم و ستم سے تنگ آ کر بھاگ گئے تھے۔

واضح رہے کہ مشرقی شام میں دیرالزور کے مضافات میں واقع العزبہ نامی علاقے کے لوگوں نے مختلف علاقوں منجملہ ابو خشب، الشحبل، اور العزبہ میں امریکہ سے وابستہ کردوں کی تنظیم سیرین ڈیموکریٹک فورس کے جارحانہ اقدامات کے خلاف کئی بار احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے اہلکار اس علاقے کے نوجوانوں کو اغوا کر کے انہیں اپنے ساتھ جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان سے وابستہ قسد نامی شام کی کرد ڈیموکریٹک فورس، شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں غیر قانونی طور پر موجود ہے جو شام کے تیل کی لوٹ کھوسٹ کے ساتھ ساتھ پورے علاقے کے عوام اور شامی فوج کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے اور وہ قتل و غارتگری کے اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔

شام میں دہشت گردوں کی شکست کے باوجود اس ملک کے بعض علاقوں میں کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائی کرتے ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdceen8exjh8o7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس