QR codeQR code

عالمی سطح پر کورونا کیسز میں اضافہ

2 Mar 2021 گھنٹہ 18:32

مائیکل ریان کا کہنا تھا کہ ویکیسن سے زندگیاں بچانے میں مدد مل سکتی ہے تاہم کورونا سے بچنے کے لیے صرف ویکسین پر انحصار کرنا غلطی ہوگی


عالمی سطح پر کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پرعالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک کورونا کے مکمل خاتمے کا امکان نہیں، احتیاطی تدابیر سے اسپتال میں داخلوں اور اموات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ایمرجنسیز ڈبلیو ایچ او مائیکل ریان نے کہا ہے کہ مسلسل 6 ہفتوں میں کمی کے بعد گزشتہ ہفتے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا وائرس قابو میں ہے۔ امریکہ، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی میڈیٹرینیئن میں کیسز بڑھے ہیں۔ یہ صورتحال مایوس کن ضرور ہے، حیران کن نہیں۔

مائیکل ریان کا مزید کہنا تھا کہ ویکیسن سے زندگیاں بچانے میں مدد مل سکتی ہے تاہم کورونا سے بچنے کے لیے صرف ویکسین پر انحصار کرنا غلطی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 495040

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/495040/عالمی-سطح-پر-کورونا-کیسز-میں-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com