تاریخ شائع کریں2021 1 March گھنٹہ 23:49
خبر کا کوڈ : 494938

امریکہ ایران پر سے پابندیاں ختم کرے

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین، آئي اے ای اے میں ایران کے خلاف کوئي اقدام انجام نہ دیں تاکہ یہ نشست جلد از جلد منعقد ہو سکے
امریکہ ایران پر سے پابندیاں ختم کرے
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے ایران کا ایٹمی مسئلہ اس وقت انتہائي اہم مرحلے میں ہے، کہا کہ ضروری ہے کہ امریکہ، ایران کے خلاف اپنی پابندیوں کو ختم کرے اور ایران بھی معاہدے پر عمل بحال کرے تاکہ ایٹمی معاہدے کا نفاذ صحیح راستے پر واپس لوٹ آئے۔

انھوں نے اس سوال کے جواب میں کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں غیر رسمی نشست میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے، اس پر چین کا موقف کیا ہے؟ کہا کہ چین نے تجویز دی ہے کہ عالمی نشست ایٹمی معاہدے کے رکن ملکوں اور امریکہ کی شرکت سے منعقد ہو اور چین اسی کے ساتھ یورپی یونین کی تجاویز کی بھی حمایت کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین، آئي اے ای اے میں ایران کے خلاف کوئي اقدام انجام نہ دیں تاکہ یہ نشست جلد از جلد منعقد ہو سکے۔
https://taghribnews.com/vdcgwt9t7ak9yy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ