تاریخ شائع کریں2021 1 March گھنٹہ 15:58
خبر کا کوڈ : 494899

میڈیا موجودہ دور کا طاقتور ترین ہتھیار ہے

فتھ جنریشن وار کسی تہذیبی تصادم کا نام بلکہ میڈیا کے ذریعے گمراہ کُن پروپیگنڈہ سے ایک ہی اسلامی تہذیب سے وابستہ افراد کو ایک دوسرے کا جانی دشمن بنانے کی مذموم کوشش کا نام ہے
میڈیا موجودہ دور کا طاقتور ترین ہتھیار ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کی تین روزہ میڈیا ورکشاپ کی آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا موجودہ دور کا طاقتور ترین ہتھیار ہے۔جن قوموں نے میڈیا کی اہمیت و افادیت کو درک کر لیا ہے اور اس کا بہترین استعمال جانتی ہیں وہی مختلف محاذوں پر اپنا بہترین دفاع کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں نت نئی تکنیکوں سے آگہی ہم پر واجب ہے تاکہ دشمن کا کوئی حربہ ہم پر کارگر نہ ہو۔ ففتھ جنریشن وار کسی تہذیبی تصادم کا نام بلکہ میڈیا کے ذریعے گمراہ کُن پروپیگنڈہ سے ایک ہی اسلامی تہذیب سے وابستہ افراد کو ایک دوسرے کا جانی دشمن بنانے کی مذموم کوشش کا نام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سامراجی طاقتیں بھائی کو بھائی سے لڑانے کے شیطانی منصوبے پر عمل پیرا ہیں جس کی تکمیل کے لیے وہ میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں ہمارے نوجوانوں کی مہارت انہیں ملک وقوم کا بہترین مدافع ثابت کر سکتی ہے۔دین ہمیں وقت کے تقاضوں کے مطابق علم حاصل کرنے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سے آگہی کے ساتھ ساتھ دین شناسی بھی ضروری ہے تاکہ اس کا مثبت استعمال کیا جا سکے۔

انہوں نے میڈیا ورکشاپس کے بہترین انعقاد پر ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ اطلاعات و نشریات کو خراج تحسین پیش کیا۔ورکشاپس میں،صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مختلف اضلاع سے مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیکریٹریز شریک ہوئے جن سے ملک کے نامور صحافیوں، اینکرز، کالم نگاروں سمیت ذرائع ابلاغ کی نامور شخصیات نے خطاب کیا اور میڈیا کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔
https://taghribnews.com/vdcco0q0o2bqo48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ