تاریخ شائع کریں2021 1 March گھنٹہ 15:55
خبر کا کوڈ : 494898

آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض صحتیاب ہوگئے

آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض کورونا وائرس کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے
آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض صحتیاب ہوگئے
حجت الاسلام و المسلمین محمود فیاض نے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض صحتیابی کے بعد آج اپنی علمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے نجف اشرف تشریف لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق،حجت الاسلام و المسلمین محمود فیاض نے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض کورونا وائرس کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے آج مکمل صحت یابی کے بعد نجف اشرف دوبارہ اپنی علمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے غرض سے لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عزت مآب کا چیک اپ مکمل کر لیا گیا ہے اور الحمدللہ ان کی صحت مکمل طور پر ٹھیک ہو گئی ہے، مزید کہاکہ آیت اللہ العظمی فیاض نے اپنی صحتیابی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ممکنہ طور پر عزت مآب آج ہفتے کے روز اپنی علمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے نجف اشرف واپس آجائیں گے۔

یاد رہے کہ آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض کے دفتر کے قریبی ذرائع نے اس سے قبل یہ اطلاع دی تھی کہ عزت مآب کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ معائنوں اور چیک اپ کے بعد، آیت اللہ العظمی شیخ فیاض کے  کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر موصول ہوئی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcb9abawrhb9wp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ