تاریخ شائع کریں2021 1 March گھنٹہ 15:51
خبر کا کوڈ : 494896

بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 10لاکھ 96 ہزار سے تجاوز

ھارتی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10لاکھ 96 ہزار سے تجاوز کر گئی
بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 10لاکھ 96 ہزار سے تجاوز
بھارت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10لاکھ 96 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10لاکھ 96 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

تاہم چار دن بعد اس ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کم ہوکر 16 ہزار سے نیچے آگئے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار510 کیسز درج کئے گئے۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے پر وزیراعظم نریندر مودی نے آج کووڈ ۔19 سے بچاؤ کے لئے کورونا ویکسین کی خوراک لی۔

نریندر مودی آج صبح آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) پہنچے جہاں انہیں بھارت بائیوٹیک کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کوویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی۔

واضح رہے کہ آج سے بھارت میں کورونا کی روک تھام کے لئے ٹیکہ کاری کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا اس مرحلے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور مختلف امراض میں مبتلا 45 سال سے کم عمر کے لوگوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں طبی اہلکاروں اور فرنٹ لائن ورکروں کو ٹیکے لگائے گئے تھے ۔
https://taghribnews.com/vdcjhxexmuqehoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ