QR codeQR code

جمعیت علماء اسلام کے رہنماء کا قاتل گرفتار

1 Mar 2021 گھنٹہ 15:43

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث شاہدالرحمٰن کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا


جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماء مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث ملزم کو ہنگو سے گرفتار کر لیا گیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث شاہدالرحمٰن کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں فائرنگ کرکے جے یو آئی کے مقامی رہنماء قاری کرامت الرحمٰن کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں جے یو آئی پاکستان کے مقامی رہنماء سمیت 3 افراد کے قتل کے خلاف گذشتہ روز بھارہ کہو میں احتجاجی دھرنا دیا گیا، جو کہ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 494894

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/494894/جمعیت-علماء-اسلام-کے-رہنماء-کا-قاتل-گرفتار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com