تاریخ شائع کریں2021 1 March گھنٹہ 15:43
خبر کا کوڈ : 494894

جمعیت علماء اسلام کے رہنماء کا قاتل گرفتار

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث شاہدالرحمٰن کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا
جمعیت علماء اسلام کے رہنماء کا قاتل گرفتار
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماء مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث ملزم کو ہنگو سے گرفتار کر لیا گیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث شاہدالرحمٰن کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں فائرنگ کرکے جے یو آئی کے مقامی رہنماء قاری کرامت الرحمٰن کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں جے یو آئی پاکستان کے مقامی رہنماء سمیت 3 افراد کے قتل کے خلاف گذشتہ روز بھارہ کہو میں احتجاجی دھرنا دیا گیا، جو کہ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔
http://www.taghribnews.com/vdchwknkk23nw6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس