تاریخ شائع کریں2021 1 March گھنٹہ 14:45
خبر کا کوڈ : 494881

زلمے خلیل زاد افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے

خلیل زاد کی ٹیم دیگر علاقائی دارالحکومتوں کا بھی دورہ کرے گی جس کا مقصد افغان تنازعہ میں "ایک منصفانہ، پائیدار سیاسی تصفیہ، مستقل اور جامع جنگ بندی" کی طرف کام کرنا ہے
زلمے خلیل زاد افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے
امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد طالبان نمائندوں اور افغان حکام سے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے۔

اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کیلئے افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے، زلمے خلیل زاد وفد کے ہمراہ دیگر علاقائی ملکوں کا بھی دورہ کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد طالبان نمائندوں اور افغان حکام سے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے افغانستان اور قطر کا دورہ کریں گے۔ 

خلیل زاد کی ٹیم دیگر علاقائی دارالحکومتوں کا بھی دورہ کرے گی جس کا مقصد افغان تنازعہ میں "ایک منصفانہ، پائیدار سیاسی تصفیہ، مستقل اور جامع جنگ بندی" کی طرف کام کرنا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی نمائندہ کے دورے کی تاریخ اور دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔
https://taghribnews.com/vdcdjo0ofyt0nj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ