تاریخ شائع کریں2021 1 March گھنٹہ 13:02
خبر کا کوڈ : 494854

پاراچنار میں بی بی زینب س کا یوم شہادت منایا گیا

پاکستان کے اہم سرحدی شہر پاراچنار میں شریکتہ الحسین بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا
پاراچنار میں بی بی زینب س کا یوم شہادت منایا گیا
پاکستان کے اہم سرحدی شہر پاراچنار میں شریکتہ الحسین بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاراچنار کے انوریہ امام بارگاہ بجلی گھر میں یوم شہادت شریکتہ الحسین بی بی زینب بنت امام علی کے موقع پر مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطیب آل محمد سید راحت حسین میاں نے بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت، کردار اور اسلام کیلئے عظیم قربانی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا کردار صبر و استقلال اور پاک کردار خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ مجلس عزا کے بعد نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں سہیل سید میاں، سید مفید حسین میاں اور میاں انور غگ کمیٹی کے رہنماء ماہر حسین کا کہنا تھا کہ اورکزئی کے صدر مقام کلایہ میں میاں شاہ انور بزرگوار کا مزار زائرین اور تعمیر و مرمت کے لئے کھول دیا جائے تاکہ ان کے لاکھوں عقیدت مندوں میں پائی جانی والی بے چینی ختم ہو جائے، میاں بزرگوار کا مزار بدامنی کے دور میں بند کیا گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdko0ooyt0nj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ