تاریخ شائع کریں2021 28 February گھنٹہ 23:27
خبر کا کوڈ : 494794

اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ سے مفتی اکرام جاں بحق

 پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام(ف) کے مقامی رہنما مفتی اکرام بیٹے اور شاگرد سمیت جاں بحق ہوگئے
اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ سے مفتی اکرام جاں بحق
 پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں تھانہ بھارہ کہو کی حدود پرنس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام( ف ) کے مقامی رہنمااورمسجد صدیق اکبرکے امام مفتی اکرام بیٹے اورشاگرد سمیت جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کی رات پرنس روڈ پر مارکیٹ میں مفتی اکرام اپنے تیرہ سالہ بیٹے اورشاگردکے ساتھ موجود تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے تینوں جاں بحق ہوگئے،اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورتینوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔

ایس پی سٹی عمرخان کا کہناہے واقعہ کی تفتیش جاری ہے جبکہ متعلقہ ایس ایچ اوحبیب الرحمن نے ایکسپریس سے گفتگومیں بتایاکہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے جس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے جلد ملزمان سے تک پہنچ جائیں گے، واقعہ پر ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمدکوثرنے تحقیقات کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں دوٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

ڈی آئی جی نے ایس ایس پی تفتیشی ونگ کو ہدایت کی ہے کہ تفتیشی ٹیمیں سرزد وقوعہ کے ہر پہلو پر تحقیقات کریں اورحقائق پرمبنی رپورٹ 24 گھنٹے کے اندرپیش کریں۔
https://taghribnews.com/vdcgyt9ttak9yu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ