QR codeQR code

رضاکار فورسز مارب سے صرف 5 کیلو میٹر کے فاصلے پر

28 Feb 2021 گھنٹہ 23:17

یمن کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کی مستعفی ہونے والی عبد ربہ منصور ہادی کے ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کر دیا گیا ہے


یمن کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کی مستعفی ہونے والی عبد ربہ منصور ہادی کے ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کی مستعفی ہونے والی عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کا اہم کمانڈر عبدالغنی شعلان مارب میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

دوسری جانب مارب میں خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز مارب سے صرف 5 کیلو میٹر کے فاصلے پر ہیں۔

روزنامہ الاخبار کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز کی مارب کی جانب پیشقدمی کے ساتھ ہی صنعا نے اس شہر کے قبائل کو جھڑپوں کے مقام سے دور رکھنے کے لئے اپنے رابطے بڑھا دیئے ہیں۔

ادھر یمنی فورسز کی مآرب کی جانب پیشقدمی سے خوفزدہ ہوکر سعودی اتحاد نے امریکہ سے مدد مانگ لی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے سعودی فریق کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر ہو رہی جارحیت سے چشم پوشی کرتے ہوئے یمنی فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مآرب کی جانب اپنی پیشقدمی روک دیں اور مذاکرات کی میز پر آجائیں۔

امریکی وزارت خارجہ نے ایک بے شرمانہ اور مضحکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے یمنی فورسز کی فوجی پیشقدمی کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دفاعی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مآرب کی آزادی، جنگ یمن کے توازن کو مکمل طور سے تبدیل کر دے گی، جس سے آل سعود اور اس کے اتحادیوں میں سخت تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی سیل کے سربراہ محمد البخیتی نے چند روز قبل مآرب کی آزادی کے لئے آپریشن شروع کئے جانے کی خبر دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 494791

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/494791/رضاکار-فورسز-مارب-سے-صرف-5-کیلو-میٹر-کے-فاصلے-پر

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com