تاریخ شائع کریں2021 28 February گھنٹہ 23:14
خبر کا کوڈ : 494790

 امریکیوں کو عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ

وزیراعظم مصطفی کاظمی دوغلی پالیسی کو جاری رکھتے  ہوئے غیر ملکی افواج کے انخلاء اور عراق سے امریکی قابضین کی واپسی کے لئے قوم کے مطالبات کو مسلسل نظرانداز  کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
 امریکیوں کو عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ
الفتح الائنس کے رہنما نے امریکیوں کو عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر خبردار کیا۔

تفصیلات کے مطابق الفتح الائنس کے رہنما حسین الیساری نے امریکیوں کو عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر خبردار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ زمینی اور ہوائی حدود کی خلاف ورزی کر کے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور حالیہ دنوں میں امریکہ نے عراق اور شام کی سرحد پر حشدالشعبی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

الفتح الائنس کے رہنما نے نشاندہی کی کہ ہم سب کو قومی خودمختاری کی حمایت کے لئے یکساں طور پر کوشش کرنی چاہئے،مزید کہا کہ امریکہ کی طرف سے جارحیت کی دوبارہ تکرار،عراقی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔

نیز ،عراقی ایوان نمائندگان کے رکن عباس یابر نے کہاکہ عراقی وزیراعظم مصطفی کاظمی دوغلی پالیسی کو جاری رکھتے  ہوئے غیر ملکی افواج کے انخلاء اور عراق سے امریکی قابضین کی واپسی کے لئے قوم کے مطالبات کو مسلسل نظرانداز  کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdcco0q0x2bqom8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس