QR codeQR code

ایرانی اسٹوڈنٹس دفاعی آلات کی تیاری میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں

28 Feb 2021 گھنٹہ 22:19

ملکی دفاعی اور قومی طاقت میں اضافہ کرنے والے باصلاحیت، بہادر اور ولایت مدار افسران کو کام کرنے کے لئے بھر پور مواقع فراہم کیے جارہے ہیں


ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ نے کہا کہ ایران کے یونیورسٹی طلبہ ملک کے دفاعی آلات اور ساز و سامان کی تیاری میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ایران کے طلبہ ملکی دفاع کے لیے لازمی آلات کی تیاری میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور ملٹری یونیورسٹیوں میں جیٹ انجنوں کی ڈیزائننگ اور ساخت میں مصروف ہیں ۔

فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی طلبہ اہم دفاعی شعبوں میں دنیا کے بہترین طلبہ شمار ہوتے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ  نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ملکی دفاعی اور قومی طاقت میں اضافہ کرنے والے باصلاحیت، بہادر اور ولایت مدار افسران کو کام کرنے کے لئے بھر پور مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

اس موقع پر بری فوج کے کوآرڈینیٹر، ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مستقبل کے خطرات کے لیے خود کو آمادہ کرنا چاہیے جس کے لیے علم و دانش پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ علمی تحریک کو آگے بڑھا کر ملک کو آئندہ کے خطرات سے مقابلے کے لیے آمادہ کیا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 494778

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/494778/ایرانی-اسٹوڈنٹس-دفاعی-آلات-کی-تیاری-میں-بھرپور-حصہ-لے-رہے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com