تاریخ شائع کریں2021 28 February گھنٹہ 22:10
خبر کا کوڈ : 494776

پابندیاں جاری رہیں تو تہران تعاون محدود کردے گا

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ تہران کے خلاف آئی اے ای اے کی جانب سے اگر کوئی قرارداد پاس کی گئی تو اس کا ویسا ہی جواب دیا جائے گا
پابندیاں جاری رہیں تو تہران تعاون محدود کردے گا
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ تہران کے خلاف آئی اے ای اے کی جانب سے اگر کوئی قرارداد پاس کی گئی تو اس کا ویسا ہی جواب دیا جائے گا-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کی  قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ ایران کی جانب سے ایڈیشنل پروٹوکول پر عمل درآمد روک دیئے  جانے پر اگر آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز، تہران کے خلاف کوئی قرارداد پاس کرتے ہیں تو ایران کا جواب بھی ویسا ہی ہوگا۔ 

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کو مراسلہ بھی ارسال کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے پابندیاں ختم کرانے کے لئے ایک قانون کی منظوری دے کر حکومت کو اس بات کا پابند بنا دیا ہے کہ امریکی پابندیاں جاری رہنے کی صورت میں تہران آئی اے ای اے کے ساتھ اپنا تعاون محدود اور ایٹمی معاہدے سے متعلق مزید اپنے وعدوں پر عمل کرنا بند کردے گا۔
https://taghribnews.com/vdcgut9t3ak9yu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ