تاریخ شائع کریں2021 28 February گھنٹہ 21:58
خبر کا کوڈ : 494772

بھارت میں کورونا پھر بے قابو

بھارت میں لگاتار5 دن سے کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہورہی ہے جبکہ چوتھے روزوائرس کے نئے کیسز 16 ہزار سے زیادہ تھے
بھارت میں کورونا پھر بے قابو
بھارت میں لگاتار5 دن سے کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہورہی ہے جبکہ چوتھے روزوائرس کے نئے کیسز 16 ہزار سے زیادہ تھے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 مریضوں کی ہلاکت سے ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 51 ہوگئی ہے۔

بدھ سے اتوار تک ہر روز مرنے والوں کی تعداد 100 سے زیادہ رہی ہے۔ یہ تعداد بدھ کے روز 104، جمعرات کو 138 ، جمعہ کو 120 اور ہفتہ کے روز 113 تھی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے16 ہزار752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی تعداد اس ملک میں ایک کروڑ سات لاکھ 96 ہزار 731 ہوچکی ہے اور اسی عرصہ میں 18 ہزار117 ہزارمریض صحت یاب ہوئے ہیں جس سے شفایاب مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 7 لاکھ 75 ہزار 169 ہوچکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdccm0q0i2bqom8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ