تاریخ شائع کریں2021 28 February گھنٹہ 21:56
خبر کا کوڈ : 494771

ریاض یمنی میزائیلوں کی صدائوں سے گونج اٹھا

سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ انصاراللہ کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے میزائلی حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے
ریاض یمنی میزائیلوں کی صدائوں سے گونج اٹھا
سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ انصاراللہ کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے میزائلی حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعوی کیا ہے کہ انصاراللہ کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے میزائلی حملے کو ھدف پر لگنے سے قبل ہی ناکام بنا دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے  انصاراللہ کے میزائل کو نشانہ بنانے کی خبر کے اعلان سے قبل سوشل میڈیا میں کچھ اس قسم کی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ریاض میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

یمن کی مسلح افواج  نے ابھی تک اس خبر کے حوالے سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا اور اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdcbzaba8rhb9zp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس