QR codeQR code

پاکستان میں دینی مدارس جمود کا شکار تھے

28 Feb 2021 گھنٹہ 21:51

مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے مرکزی دفتر اور سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کسی وفاق یا بورڈ کیخلاف نہیں، بلکہ ہم دینی مدارس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عصری و دینی علوم  کو یکجا کرنے کا مشن لے کر نکلے ہیں


مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے مرکزی دفتر اور سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ سنگ بنیاد مجمع المدارس کے صدر علامہ سید جواد نقوی، ممتاز عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما میاں مقصود احمد سمیت دیگر اہم شخصیات نے رکھا۔ اس موقع پر ایران کے پاکستان میں قونصل جنرل آقائے محمد رضا ناظری، ممتاز سکالر اور اینکر جسٹس ریٹائر نذیر احمد غازی، علامہ پیر شفاعت رسول سربراہ مرکز بلال لاہور، پروفیسر قاری ظفر اللہ شفیق سربراہ اسلامک ڈیپارٹمنٹ ایچیسن کالج لاہور علمائے کرام اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ کے صدر علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دینی مدارس جمود کا شکار تھے، جنہیں موجودہ دور کی ضرورتوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت تھا، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے مرکزی سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ جبکہ مرکزی دفتر نے اپنا کام بھی شروع کر دیا ہے۔

علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کسی وفاق یا بورڈ کیخلاف نہیں، بلکہ ہم دینی مدارس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عصری و دینی علوم  کو یکجا کرنے کا مشن لے کر نکلے ہیں اور ہمارے دینی مدارس سے فارغ التحصیل طلبہ اب صرف مولوی نہیں بنیں گے، بلکہ وہ بیوروکریسی، سیاست، تدریس، طب، سائنس، انجینئرنگ سمیت دیگر شعبوں میں بھی جا سکیں گے اور اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوائیں گے۔ پروفیسر قاری ظفراللہ شفیق نے کہا کہ علامہ سید جواد نقوی کی یہ کوشش لائق تحسین ہے، پاکستان کی فرقہ وارانہ فضا میں علامہ سید جواد نقوی ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہیں، جن کے خیالات اور نظریات وحدت اُمت کے گرد ہی گھومتے ہیں، علامہ جواد صرف تشیع نہیں بلکہ اُمت اسلامیہ کے بارے میں سوچتے ہیں، اور یہ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ یقیناً ان کی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 494768

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/494768/پاکستان-میں-دینی-مدارس-جمود-کا-شکار-تھے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com