تاریخ شائع کریں2021 27 February گھنٹہ 18:30
خبر کا کوڈ : 494647

مشرقی شام کے علاقوں پر امریکی حملے جارحیت ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشرقی شام کے علاقوں پر امریکی افواج کے غیر قانونی اور جارحانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے
مشرقی شام کے علاقوں پر امریکی حملے جارحیت ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشرقی شام کے علاقوں پر امریکی افواج کے غیر قانونی اور جارحانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے شام پر امریکہ کے غیر قانونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ جو شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کا تسلسل ہے، ایسے میں ہوا ہے کہ جب امریکی افواج شام میں غیر قانونی طور پر داخل ہو چکی ہیں اورحالیہ برسوں میں اس ملک کے کچھ علاقوں پر قبضہ کرنے کے علاوہ تیل سمیت قدرتی وسائل کو چوری کر رہا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی انتظامیہ کے اس اقدام کو شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا جو فوجی تنازعات کے فروغ اور خطے کے مزید عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ  شام میں امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈوں میں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے اور ان سے غلط طور پر استفادہ کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب وینزویلا کی وزارت خارجہ نے بھی مشرقی شام میں امریکی فضائی حملوں کی مذمت کی ہے اور اسے جنگ میں شدت کا باعث قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ کل دہشتگرد امریکہ کے جنگی طیاروں نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے البوکمال اور القائم  میں ایک گھر اور ایک اور مقام پر بمباری کی  جس کے نتیجے میں 30 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdcdoo0o5yt0n96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ