تاریخ شائع کریں2021 27 February گھنٹہ 18:24
خبر کا کوڈ : 494644

ایران تکفیری دہشت گردی کو دوبارہ پھیلنے کی اجازت نہیں دے گا

علی شمخانی نے عراق میں امریکہ کی غیر قانونی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکہ کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے عراقی پارلیمنٹ کے قانون پر عمل ضروری ہے
ایران تکفیری دہشت گردی کو دوبارہ پھیلنے کی اجازت نہیں دے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے عراق کے وزير خارجہ فواد حسین کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران خطے میں تکفیری دہشت گردی کو دوبارہ پھیلنے کی اجازت نہیں دے گا۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے وزير خارجہ فواد حسین نے تہران کے ایک روزہ دورے کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے ملاقات کی۔ ؂

اس ملاقات میں علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران خطے میں تکفیری دہشت گردی کو دوبارہ پھیلنے کی اجازت نہیں دے گا۔

علی شمخانی نے عراق میں امریکہ کی غیر قانونی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکہ کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے عراقی پارلیمنٹ کے قانون پر عمل ضروری ہے۔

علی شمخانی نے شام پر امریکہ کے ہوائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایک بار پھر خطے میں عدم استحکام پیدا کر کے  داعش دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے البتہ ایران اور دیگر علاقائی ممالک  امریکہ کو خطے میں داعش دہشت گردوں کو دوبارہ منسجم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس ملاقات میں عراق کے وزیر خارجہ نے عراق کی تازہ ترین صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت عراق میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں تلاش و کوشش کررہی ہے عراق نے طویل عرصہ تک دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اور دہشت گردی کے فروغ کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائےگا۔
http://www.taghribnews.com/vdcayynyy49noi1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس