تاریخ شائع کریں2021 27 February گھنٹہ 13:04
خبر کا کوڈ : 494610

جارح سعودی اتحاد کی مارب کے رہائشی علاقوں پر 21 مرتبہ بمباری

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل رات مارب کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے
جارح سعودی اتحاد کی مارب کے رہائشی علاقوں پر 21 مرتبہ بمباری
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل رات مارب کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل رات مارب کے رہائشی علاقوں پر 21 مرتبہ بمباری کی۔ تاہم ابھی تک اس بمباری سے ہونے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ مآرب کے شمال مشرق میں واقع ایک اہم علاقے الجدافر کو سعودی اتحاد کے فوجیوں کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا ہے۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے ایک مہینے پہلے صوبہ مآرب کی آزادی کے لئے آپریشن شروع کیا تھا۔ اس آپریشن کے دوران یمنی فوج اور رضاکار فورسز کے جوانوں کو بہت بڑی بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور فوج نے سعودی اتحاد کو کاری ضرب لگائی ہے۔

 واضح رہے کہ جارح سعودی اتحاد نے امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک سعودی جارحیت میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو ئے ہیں لیکن اس کے باوجود نہ فقط سعودی اتحاد اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا ہے بلکہ اسے پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcdfo0ozyt0n96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس