تاریخ شائع کریں2021 27 February گھنٹہ 13:01
خبر کا کوڈ : 494609

شامی وزارت خارجہ کی سرحدی علاقوں پر امریکی بمباری کی مذمت

شام کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے عراق اور شام کے سرحدی علاقوں پر ہونے والی بمباری کی مذمت کی ہے
شامی وزارت خارجہ کی سرحدی علاقوں پر امریکی بمباری کی مذمت
شام کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے عراق اور شام کے سرحدی علاقوں پر ہونے والی بمباری کی مذمت کی۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام اور عراق کے سرحدی علاقوں پر امریکہ کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی واضح خلاف ورزی ہے کہا کہ اس قسم کے حملوں سے علاقے کی صورتحال بری طرح کشیدہ ہو جائے گی۔

شام کی وزارت خارجہ نے اس قسم کے حملوں کو امریکہ کی منفی سیاست کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت قانون کی پاسداری کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے ٹرمپ حکومت کی طرح جنگل کے قانون پر عمل نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ کل دہشتگرد امریکہ کے جنگی طیاروں نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے البوکمال اور القائم  میں ایک گھر اور ایک اور مقام پر بمباری کی  جس کے نتیجے میں 30 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdcbgaba9rhb90p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ