تاریخ شائع کریں2021 27 February گھنٹہ 12:12
خبر کا کوڈ : 494593

پاکستانی وزیرِ خارجہ سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ عراق کے وزیر دفاع نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا
پاکستانی وزیرِ خارجہ سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات
پاکستان کے وزیرِ خارجہ سے عراقی وزیر دفاع سعدون الجبوری نے ملاقات اور گفتگو کی ہ۔

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے عراقی وزیر دفاع سعدون الجبوری نے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ عراق کے وزیر دفاع نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

عراقی وزیر دفاع پاکستانی وزارتِ خارجہ پہنچے تو شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جمال نے اُن کا خیر مقدم کیا۔

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان، عراق کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور عراق کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdcdno0osyt0nk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ