QR codeQR code

پاکستان: کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 21554 رہ گئی

27 Feb 2021 گھنٹہ 11:56

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 33 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد ملک میں اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی مصدقہ تعداد 12 ہزار 837 ہوگئی ہے


پاکستان میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 21554 رہ گئی ہے جس میں سے  538 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوویڈ کی تشخیص کے لیے 39 ہزار 86 ٹیسٹ کئے گئے، اس طرح اب تک ملک میں اس مرض کی تشخیص کے لیے 89 لاکھ 12 ہزار 918 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار 315 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 78 ہزار 797 ہو گئی ہے۔ سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 730، پنجاب میں ایک لاکھ 70 ہزار 817، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار 3، بلوچستان میں 19 ہزار 38، آزاد کشمیر میں 10 ہزار 147، اسلام آباد میں 44 ہزار 106 اور گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے 4 ہزار 956 کیسز سامنے آئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 2 ہزار 13 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ اس طرح اب تک اس وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 406 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 33 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد ملک میں اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی مصدقہ تعداد 12 ہزار 837 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 554 ہے۔ جن میں سے ایک ہزار 538 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 494591

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/494591/پاکستان-کورونا-کے-فعال-مریضوں-کی-تعداد-گھٹ-کر-21554-رہ-گئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com