QR codeQR code

فکرِ علی علیہ السلام سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے

26 Feb 2021 گھنٹہ 16:54

ولایت علی ع کا نفاذ حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام کی ضمانت ہے۔اگر مسلم حکمران مولا متقیان کی جرات و افکار پر عمل پیرا ہوتے تو آج طاغوت و استعمار کے سامنے امت مسلمہ کو خجالت کا سامنا نہ کرنا پڑت


 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انصاف پسند اور باوقار معاشرے کی تشکیل کے لیے فکرِ علی علیہ السلام سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ولایت علی ع کا نفاذ حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام کی ضمانت ہے۔اگر مسلم حکمران مولا متقیان کی جرات و افکار پر عمل پیرا ہوتے تو آج طاغوت و استعمار کے سامنے امت مسلمہ کو خجالت کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ ولایت علی ع زبان سے وصی رسول اللہ کے اقرار کا نام نہیں بلکہ ایسے اسلامی نظام کے قیام کے لیے عملی جدوجہد کا نام ہے جس میں سماجی و طبقاتی تفریق کی بجائے منصفانہ اصول رائج ہوں ۔جہاں طاقت کی بالادستی کی بجائے الہی قوانین کی حکمرانی ہو۔

انہوں نے کہا مسلمانوں کے درمیان اخوت واتحاد کا قیام وقت کی اولین ضرورت ہے۔اگرختمی مرتبت حضرت محمد ﷺ کے فرمودات کے مطابق اہل بیت اطہار علیہم السلام کی حیثیت و عظمت کو تسلیم کر لیا جائے تو امت مسلمہ کے مابین تمام اختلافات کا خود بخود خاتمہ ہو جائے گا۔یہی وہ واحد نکتہ اتحاد ہے جس پر عمل تمام دوریوں کو قربتوں میں بدل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا حضرت علی علیہ السلام کا طرز زندگی عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے جو قوتیں ان کی حقیقی پیروکار ہیں عالمی استکباری قوتیں ان سے ہر وقت خائف رہتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 494505

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/494505/فکر-علی-علیہ-السلام-سے-استفادہ-کرنے-کی-ضرورت-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com