تاریخ شائع کریں2021 26 February گھنٹہ 16:53
خبر کا کوڈ : 494504

شام کی سرحد پر دواعش کے خلاف روسی فضائی آپریشن

روسی لڑاکا طیاروں نے گذشتہ رات اور شام کے جنوب مغربی صوبے الرقہ میں، شمالی شام میں حماۃ اور حمص کے قریب ، بھاری حملے کیے اور درجنوں تکفیریوں کو ہلاک کردیا
شام کی سرحد پر دواعش کے خلاف روسی فضائی آپریشن
روسی لڑاکا طیاروں نے گذشتہ رات اور شام کے جنوب مغربی صوبے الرقہ میں، شمالی شام میں حماۃ اور حمص کے قریب ، بھاری حملے کیے اور درجنوں تکفیریوں کو ہلاک کردیا۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی لڑاکا طیاروں نے گذشتہ رات شام کے صحرا میں داعش کے ٹھکانوں پر کئی حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔

ایک فوجی ذریعہ نے اسپوٹنک کو بتایاکہ شمالی شام میں واقع صوبے الرقہ میں حماۃ اور حمص کے نواح میں داعش کے دہشت گردوں کی رات کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کرنے کے بعد ، روسی جنگی طیاروں نے دہشت گردوں پر کئی طرح کے حملے کیے۔

ذریعہ نے زور دے کر کہا کہ حملوں نے شام کے صحراؤں داعش کے چلتے ہوئے اہداف کو نشانہ بنایا، ذرائع نے ان ٹھکانوں کی تباہی کی بھی اطلاع دی ہے جہاں سے داعش دہشت گرد منتقل ہوئے تھے اور یہ بتاتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد متعدد علاقوں کے درمیان نقل مکانی کر رہے تھے اور ان حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جن پر روسی جنگی طیاروں نے 12 بار بمباری کی جس سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

ذرائع نے زور دے کر کہا: اس کاروائی کے دوران داعش کی 4 گاڑیاں اور 5 ہیڈ کوارٹر تباہ اور شام کی فوج کے ٹھکانوں پر داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شام کی فوج داعش کے خلاف شام کے صحرا میں تکفیروں کو پاک کرنے کے لئے اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس میں حمص ، حماۃ اور الرقہ کے صحرا ، التنف کے علاقے شامل ہیں جہاں امریکی دہشت گردوں کا غیر قانونی ٹھکانہ واقع ہے۔

ادھر شامی حکومت کے مخالف عناصر کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح سے روسی لڑاکا طیاروں نے 112 بار داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں داعش کے کم سے کم 19 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، حکومت مخالف عناصر سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 200 سے زیادہ روسی جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ان حملوں میں اب تک 30 سے زیادہ داعشی جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں،حماۃ کے مشرقی صحرا اوردیر الزور کے صحرا میں بھی داعش کے 10 جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔

المیادین نے روسی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمال مغربی شام کے علاقے ادلب میں روسی فوجی اڈے کو النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا ، اور روسیوں نے شام کے شہر ادلب کے علاقہ سراقب میں واقع فوجی اڈے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ،شامی حکومت مخالف عناصر کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ المسطومہ ، ادلب میں آر پی جی کے ایک حملے میں ایک ترک فوجی زخمی ہوا ہے، ذرائع نے معرہ مصرین اور قصبہ کفریہ کے درمیان سڑک پر ادلب کے مضافات میں ترکی کی افواج کے راستے پر بم پھٹنے کا بھی حوالہ دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfxjdjjw6d1ta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ