تاریخ شائع کریں2021 26 February گھنٹہ 16:51
خبر کا کوڈ : 494503

یمن نے جارح طاقتوں کا بھرپور مقابلہ کیا ہے

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیرخارجہ نے تاکید کی ہے کہ ان کے ملک کی حکومت نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اتحاد کی جارحیتوں کے مقابلے میں بھرپور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور یقینا یمن، امن کے ساحل میں تبدیل ہو گا
یمن نے جارح طاقتوں کا بھرپور مقابلہ کیا ہے
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیرخارجہ نے تاکید کی ہے کہ ان کے ملک کی حکومت نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اتحاد کی جارحیتوں کے مقابلے میں بھرپور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور یقینا یمن، امن کے ساحل میں تبدیل ہو گا۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے السمیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعا امن کا خواہاں ہے مگر کسی بھی قسم کے سیاسی مذاکرات سے قبل سب سے پہلے یمن پر جارحیت بند کرنا ہو گی اور ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں سمیت یمن کا محاصرہ مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا۔

انھوں نے شہر مآرب کی آزادی اور دہشت گردوں کی جانب سے اس شہر سے تیل چوری کئے جانے کے بارے میں بھی کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس، سعودی اتحاد کے آلہ کار عناصر کا مقابلہ کر رہی ہیں اور القاعدہ و داعش دہشت گردوں کو شہر مآرب میں داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

دریں اثنا یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات و نشریات نے صوبے مآرب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیش قدمی روکنے کے لئے مقابل فریق کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مآرب کو آزاد کرائے جانے کی روک تھام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

الشامی نے کہا کہ امریکہ بالکل بے نقاب ہو چکا ہے اور اب وہ پوری دنیا کے سامنے اپنی ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ضیف اللہ شامی نے مآرب کی جنگ میں سعودی اتحاد کی جانب سے القاعدہ اور داعش دہشت گردوں سے استفادہ کئے جانے کے بارے میں بھی کہا کہ ان دہشت گرد عناصر سے استفادہ کیا جانا کوئی نئی بات نہیں ہے اس لئے کہ سعودی آلہ کار ان جیسے دہشت گرد عناصر پر ہی مشتمل ہیں اور امریکہ جب چاہتا ہے ان دہشت گرد عناصر کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdce7e8exjh8oni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ