تاریخ شائع کریں2021 26 February گھنٹہ 16:47
خبر کا کوڈ : 494501

زاہدان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

ایران کے پولیس اہلکاروں کی ذہانت و ہوشیاری کی بدولت کورین چوکی پر ہلکے ہتھیاروں اور ہینڈ گرینیڈ کے ساتھ حملہ کرنے کے مسلح افراد کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا
زاہدان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش ناکام بنادی گئی
 ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے صدر مقام زاہدان کی مقامی انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ اس صوبے میں بدامنی پھیلانے کے لئے مسلح افراد کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

ابوذر مہدی نخعی نے کہا ہے کہ ایران کے پولیس اہلکاروں کی ذہانت و ہوشیاری کی بدولت کورین چوکی پر ہلکے ہتھیاروں اور ہینڈ گرینیڈ کے ساتھ حملہ کرنے کے مسلح افراد کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔

انھوں نے کورین میں پیش آنے والے واقعے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی ذرائع ابلاغ کے زہریلے اور منفی پروپیگنڈے کے بعد کچھ شرپسند عناصر نے شمسر-سراوان چوکی پر ہلاکتوں کی خود ساختہ خبروں کے بہانے مختلف ہتھیاروں کے ساتھ کورین اور قلعہ بید کی چوکی پر قبضہ کرنے کی غرض سے حملہ کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے پولیس اہلکاروں نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح شرپسدند عناصر کی فائرنگ کا جواب دیا جس کے بعد یہ مسلح عناصر اپنے مقصد کے حصول میں ناکام ہونے کے بعد فرار ہو گئے۔

ابوذر مہدی نخعی نے تاکید کی کہ ایران کے پولیس اہلکاروں کی ذہانت و ہوشیاری سے زاہدان اور اس کے آس پاس کے تمام علاقوں میں امن قائم ہے۔
پیر کے روز پاکستان سے ملنے والی مشترکہ سرحد پر ایندھن لے جانے والے لوگوں کے اقدام کے بعد جو سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ پر منتج ہوا شدید جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں اور کچھ لوگ سرحدی گیٹ کو توڑتے ہوئے ایران کے علاقے میں داخل ہو گئے اور پھر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی، جس میں ایک شخص ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے پیرانشہر میں دہشت گردی کی ایک کارروائی ناکام بنا دی گئی جس کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ مغربی آذربائیجان کے حساس اداروں اور حمزہ سید الشہدا(ع) بیس کے تعاون سے دہشت گردانہ کارروائی کرنے والے ایک ایسے گروہ کے 2 دہشت گردوں کو ایک مسلح جھڑپ کے دوران موقع پر ہلاک کیا گیا جس کا رابطہ عراقی کردستان میں موجود دہشت گرد گروہوں سے تھا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے 2 کلاشنکوف ، دستی بم اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
https://taghribnews.com/vdccx0q0s2bqop8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ