تاریخ شائع کریں2021 26 February گھنٹہ 16:15
خبر کا کوڈ : 494491

پاک بھارت ایل او سی پر جنگ بندی کا خیر مقدم

بھارت اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول اور بین الا اقوامی سرحد پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنانے کے سمجھوتے کا دونوں ممالک کی سیاسی پارٹیوں اورعام لوگوں نے بھی خیر مقدم کیا ہے
پاک بھارت ایل او سی پر جنگ بندی کا خیر مقدم
پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول اور بین الا اقوامی سرحد پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنانے کے سمجھوتے کا عالمی سطح پر اور اسی طرح دونوں ممالک کی سیاسی پارٹیوں اور عام لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر جنگ بندی کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مثبت قدم قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ایل اوسی جنگ بندی معاہدے سے متعلق دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ بیان کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ انتونیوگوتریس نے مزید کہا کہ امید ہے دونوں ممالک میں بات چیت کی راہ ہموار ہو گی، پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی معاہدہ مثبت قدم ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول اور بین الا اقوامی سرحد پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنانے کے سمجھوتے کا دونوں ممالک کی سیاسی پارٹیوں اورعام لوگوں نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی خلاف ورزی کو لے کر بدھ کو گفتگو ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان طے پایا ہے کہ فریقین کو لائن آف کنٹرول اور دیگر سیکٹرز میں جنگ بندی پر عمل کرنا ہوگا ۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مُثبت قدم ہے تاہم یہ دیکھنا ضروری ہوگا کہ دونوں ممالک اس معاہدے کی کتنی پاسداری کرتےہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaoyny649noy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ