تاریخ شائع کریں2021 26 February گھنٹہ 15:54
خبر کا کوڈ : 494484

اسرائیلی جیل میں 15 سال سے قید فلسطینی آزاد

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے کل فلسطینی قیدی بلال النجار کو 15 سال کی قید کے بعد کل الخلیل شہر میں رہا کردیا۔
اسرائیلی جیل میں 15 سال سے قید فلسطینی آزاد
اسرائیل کی جیل میں 15 سال سے قید فلسطینی قیدی کو رہائی مل گئی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے کل فلسطینی قیدی بلال النجار کو 15 سال کی قید کے بعد کل الخلیل شہر میں رہا کردیا۔

اس فلسطینی قیدی کی رہائی کل ایسے میں عمل میں آئی کہ جب اتوار کے روز 17 سال کے بعد ایک فلسطینی قیدی محمد ابوجزر کو اسرائیل کی جیل سے رہائی ملی تھی۔

واضح رہے کہ اس وقت اسرائیل کی جیلوں میں 6 ہزار 500 فلسطینی قیدی ہیں کہ جن میں سے 57 خواتین اور 300 بچے ہیں اور ان میں سے 500 بغیر مقدمات کے جیل میں ہیں اور ان پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcc40q002bqo08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ