QR codeQR code

اسرائیلی جیل میں 15 سال سے قید فلسطینی آزاد

26 Feb 2021 گھنٹہ 15:54

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے کل فلسطینی قیدی بلال النجار کو 15 سال کی قید کے بعد کل الخلیل شہر میں رہا کردیا۔


اسرائیل کی جیل میں 15 سال سے قید فلسطینی قیدی کو رہائی مل گئی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے کل فلسطینی قیدی بلال النجار کو 15 سال کی قید کے بعد کل الخلیل شہر میں رہا کردیا۔

اس فلسطینی قیدی کی رہائی کل ایسے میں عمل میں آئی کہ جب اتوار کے روز 17 سال کے بعد ایک فلسطینی قیدی محمد ابوجزر کو اسرائیل کی جیل سے رہائی ملی تھی۔

واضح رہے کہ اس وقت اسرائیل کی جیلوں میں 6 ہزار 500 فلسطینی قیدی ہیں کہ جن میں سے 57 خواتین اور 300 بچے ہیں اور ان میں سے 500 بغیر مقدمات کے جیل میں ہیں اور ان پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 494484

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/494484/اسرائیلی-جیل-میں-15-سال-سے-قید-فلسطینی-ا-زاد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com