تاریخ شائع کریں2021 26 February گھنٹہ 15:51
خبر کا کوڈ : 494483

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جنوبی وزیرستان میں طیارزہ کے علاقے شرونگی میں بڑی کارروائی کی، جس کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر نورستان عرف حسن بابا مارا گیا
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر ہلاک
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کی فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈرنورستان عرف حسن بابا مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جنوبی وزیرستان میں طیارزہ کے علاقے شرونگی میں بڑی کارروائی کی، جس کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر نورستان عرف حسن بابا مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نورستان عرف حسن بابا انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر، ماسٹر ٹرینر اور بارودی سرنگوں کا ماہر تھا، اور 2007 سے اب تک فورسز کے 50 سے زائد جوانوں  کو شہید کرنے میں ملوث رہا۔

دہشت گرد نورستان وزیرستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیوں کاماسٹر مائنڈ تھا، دہشت گرد کمانڈر نورستان2007ء میں بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا، وہ مارشل آرٹس کا ماہر تھا، اور  اس نے شوال، خسیرا، شکئی اور وانا میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملے کئے، جس میں 50  سے زائد سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdcbwabafrhb9ap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ