تاریخ شائع کریں2021 26 February گھنٹہ 15:43
خبر کا کوڈ : 494479

 امریکہ کی شام کی سرحد پر حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری

دہشت گرد امریکہ کے جنگی طیاروں نے عراق اور شام کی سرحدی علاقے البوکمال اور القائم میں ایک گھر اور ایک اور مقام پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہوئے
 امریکہ کی شام کی سرحد پر حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری
 امریکہ کے جنگی طیاروں نے عراق اور شام کی سرحد پر حزب اللہ عراق کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

صابرین نیوز کی آج جمعہ کے روز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکہ کے جنگی طیاروں نے عراق اور شام کی سرحدی علاقے البوکمال اور القائم میں ایک گھر اور ایک اور مقام پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق جس گھر پر امریکہ کے جنگی طیاروں نے حملہ کیا وہاں سے امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں پر حملہ ہوا تھا۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر جو بایڈن کے حکم پر مشرقی شام کے علاقے پر بمباری کی گئی جو امریکی فوجیوں پر حملہ کیلئے استعمال ہوا تھا۔

دوسری جانب عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے صوبہ بابل اور بغداد میں امریکی فوجی کانوائے کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی میڈیا نے جمعرات کو ملک کے مرکز اور جنوب میں امریکی فوجی کارواں کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

صابرین چینل نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوجیوں کے کانوائے کو بغداد اور بابل صوبوں میں نشانہ بنایا گیا۔ امریکی سربراہی میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد نے ابھی تک اس خبر پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

حالیہ مہینوں میں عراق میں موجود امریکہ کی مختلف فوجی چھاونیوں میں تعینات فوجیوں پر متعدد بار حملے ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے سے عراق میں امریکی فوجی کانوائے اور اس کی فوجی چھاؤنیوں پر حملے ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے عراق میں امریکہ کے فوجیوں کی نیندیں حرام ہو گئ ہیں۔

عراق کے عوام اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مسلسل مخالفت کرتے آ رہے ہیں۔ اس ملک کی پارلیمنٹ بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل منظور کر چکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgut9tyak9yt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ