تاریخ شائع کریں2021 26 February گھنٹہ 15:38
خبر کا کوڈ : 494477

اسرائیل کا غیر اعلانیہ خفیہ جوہری پروگرام جاری

امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر سے انکشاف ہوا ہے اسرائیل کا غیر اعلانیہ طور پر ایک خفیہ جوہری پروگرام جاری ہے
اسرائیل کا غیر اعلانیہ خفیہ جوہری پروگرام جاری
امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر سے انکشاف ہوا ہے اسرائیل کا غیر اعلانیہ طور پر ایک خفیہ جوہری پروگرام جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ  نے دعویٰ کیا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر سے انکشاف ہوا ہے اسرائیل کا غیر اعلانیہ طور پر ایک خفیہ جوہری پروگرام جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہر ڈیمونا کے قریب شیمون پیرز نیگیو نیوکلیئر ریسرچ سینٹر پر ایسے شواہد ملے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسرائیل کا ایٹمی پروگرام پر کام جاری ہے۔

اے پی نے اس معاملے پر تفصیلات جاننے کیلئے جب اسرائیلی حکومت سے رابطہ کیا کہ ایسی تعمیرات کس مقصد کیلئے کی جارہی ہیں جو کہ اب تک غیر واضح ہیں،اسرائیلی حکومت نے اس پر کوئی بھی جواب دینے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے پاس ممکنہ طور پر 400 کے قریب ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔  اسرائیل کی غاصب حکومت کو علاقائی اور عالمی امن کے لئے خطرہ قراردیا جاتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcefe8efjh8oei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ