QR codeQR code

ایران نے 20 فیصد تک 17.6 کیلوگرام افزودہ یورینیم کی پیداوار کرلی

23 Feb 2021 گھنٹہ 23:15

آئی اے ای اے نے منگل کی رات ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تہران نے 20 فیصد تک 17.6 کیلوگرام افزودہ یورینیم کی پیداوار کر لی ہے


ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ ایران نے 20 فیصد تک 17.6 کیلو گرام  یورینیم افزدہ کر لیا ہے۔

آئی اے ای اے نے منگل کی رات ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تہران نے 20 فیصد تک 17.6 کیلوگرام افزودہ یورینیم کی پیداوار کر لی ہے۔

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کے بھاری پانی کا ذخیرہ ایٹمی معاہدے کی حد سے کچھ زیادہ ہے اور 1 ٹن 131.4 میٹر تک پہنچ گیا ہے۔

آئی اے ای اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ 2967.6 کیلوگرام ہے جس میں گزشتہ تین مہینے کے دوران 524.9 کیلوگرام کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب ایران کے قومی ایٹمی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے تقریبا ایک مہینے پہلے کہا تھا کہ فردو ایٹمی تنصیبات میں 20 فیصد یورینیم کی افزودگی کے عمل کے پھر سے شروع ہونے کے وقت سے ہی 17 کیلوگرام 20 فیصد افزودہ یورینیم کی پیدار ہوچکی تھی۔


خبر کا کوڈ: 494253

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/494253/ایران-نے-20-فیصد-تک-17-6-کیلوگرام-افزودہ-یورینیم-کی-پیداوار-کرلی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com